بھٹکل:27/مارچ(ایس اؤنیوز) بھٹکل زرعی اور دیہی ترقی بینک کی جانب سے مرڈیشور کے جنتا ودیا لیا کے صحن میں نصب کردہ صاف ستھرے پینے کے پانی مرکز کے ٹینک میں گذشتہ 3مہینوں سے پانی نہیں ہونے سے مسئلہ ہورہاہے، اس سلسلے میں ضروری اقدام کرنے کا مطالبہ لے کر مرڈیشور ناگریک ویدیکے سیوا سمیتی اور اسکول ترقی بورڈنے مانگ کی ہے۔ اس سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے ویدیکے کے ممبران نے کہاہے کہ پانی مرکز جس کنوئیں پر منحصر تھا وہ کنواں خالی ہے۔ ف الحال مرکز کے سامنے صرف بورڈ لگاہواہے سیاحوں کے لئے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہورہاہے۔ متعلقہ محکمہ اس تعلق سے متبادل انتظام کرتےہوئے سیاحوں اور عوام کو پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔